Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2016

فلم ’وار کرافٹ ‘کی کامیابی سے امریکی خوفزدہ ہوگئے، جیکی چن

فلم ’وار کرافٹ ‘کی کامیابی سے امریکی خوفزدہ ہوگئے، جیکی چن

 


ہالی وڈ کے اداکار جیکی چن نے کہا ہے کہ فلم ’ وار کرافٹ ‘کی کامیابی نے امریکیوں کو ’خوفزدہ‘ کر دیا ہے۔فلم’ وار کرافٹ‘ امریکہ میں نمائش کے شروع کے دنوں میں دو کروڑ، 44 لاکھ کا بزنس کیا۔


16 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم’ وار کرافٹ ‘کو چین میں گذشتہ ہفتے 39 ہزارسینماؤں میں ریلیز کیا گیا۔


چین میں اس فلم کو ’ایکس میز اپوکلپس‘، ’دی اینگری برڈ‘ اور ’ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس‘ سے مقابلہ تھا تاہم ان میں کوئی بھی فلم وارکرافٹ کی بلندی کو چھو نہ سکی۔


ریلیز کے پہلے روز کی آمدنی 6 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہی جو کہ گذشتہ دنوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ رہی۔


چین کے باکس آفس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ امریکی باکس آفس کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

مزید خبریں :