17 جون ، 2016
ایوان بالا سینیٹ میں آج پھر اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا تذکرہ ہوتا رہا، ملک کےبڑےایوانوں میں کاون کیلئے آوازیں اٹھتی رہیں،اس کی بےبسی ختم ہوئی نہ اس کےحق میں اٹھنےوالی آوازیں خاموش ہوئیں۔
چیئرمین سینٹ کہتےہیں چڑیاگھرمیں نیاہاتھی لےآئیں اورکاون کوسری لنکاچھوڑآئیں۔ ایوان بالا سینٹ اجلاس میں اسلام آباد کےچڑیاگھر اوروہاں موجود ہاتھی کاون کاتذکرہ ایک بار پھرہوا۔۔
سینیٹر نزہت صادق بولیں کہ ایوان کے لیے اچھی خبر ہے، اسلام آباد چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے رہاکردیاگیاہے، کھانا اور شیلٹر بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےکہا کہ بتایا گیا ہے کہ ہاتھی کے لیے ہتھنی لائی جا رہی ہے، ہاتھی کو ساتھی دینے کا یہ مناسب وقت نہیں، کاون نفسیاتی طورپرمتاثرہوا ہے، وہ مزید غصیلا ہو جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ چڑیا گھر میں نیا ہاتھی لے آئیں اور کاون کو سری لنکا بھجوا دیں، میاں رضا ربانی نےکہاکہ سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی ہاتھی کو ملنے والے ساتھی سے متعلق معاملے کو دیکھے۔