19 جون ، 2016
لیاری گینگ وار کے ملزم عزیز بلوچ سے کی گئی تفتیش کی رپورٹ ابھی تک ادھوری ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے سیاسی حصے پر ابھی تک پولیس افسران نے دستخط نہیں کیے۔
اس رپورٹ پر آئی ایس آئی، ایم آئی ، آئی بی اور رینجرز کے افسران دستخط کرچکے ہیں ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عزیز بلوچ نے بتایا پیپلزپارٹی کے بعض رہنما آصف زرداری کے کہنے پر عزیر بلوچ کی مدد کرتے تھے۔