21 جون ، 2016
دل جوان توعمر کا کیا کام، دنیا کی معمر ترین باڈی بلڈر خاتون اسی سال کی ہوگئیں لیکن باڈی بلڈنگ نہیں چھوڑی،امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میںارنیسٹین شیفرڈنے اپنی اسی ویں سالگرہ منائی۔
ارنیسٹین کو دو ہزار دس میں دنیا کی معمرترین خاتون ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ،اسی سال کی عمر میں بھی ارنیسٹین جم جاتی ہیں اور فٹنس مقابلوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہیں ۔