کاروبار
11 جون ، 2012

پاکستان چاول پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

 پاکستان چاول پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

فیصل آباد…حکومتی اقدامات کے باعث جہاں پاکستان میں گندم ، کپاس ، کماد ، سورج مکھی اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے وہیں چاول کی بھی بھر پور پیداوار حاصل ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ چین ، بھارت اور انڈو نیشیاء کے بعد پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے 47 سے زائد ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے نیز چونکہ گندم اور کپاس کے بعد چاول پاکستان کی تیسری اہم نقد آور فصل ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ 1.6فیصد سے زائد ہے لہٰذا حکومت چاول کی بمپر کراپ کے حصول کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر مقررہ رقبہ پر چاول کی کاشت اور مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ چاول کی برآمد کے ذریعے ملک کیلئے کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے بتا یاکہ پاکستان نے گذشتہ برس 288ارب روپے مالیت کی زرعی اجناس برآمد کیں جن میں 180ارب روپے کے چاول شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکار ، کسان ، زمیندار مزید بہتر انداز میں سائنسی بنیادوں پر چاول کی کاشت کیلئے اقدامات کریں تو اس سے بھی زیادہ زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :