24 جون ، 2016
فشریز کے سابق ڈائریکٹر نثار مورائی کو طبیعت بگڑنے پر جناح اسپتال کراچی منتقل کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے نثار مورائی کو طبیعت کی خرابی پر جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں منتقل کیا ہے۔ نثار مورائی کو 90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر رینجرز نے گزشتہ دنوں ڈیفنس پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔
ان کو فشریز ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔