دلچسپ و عجیب
25 جون ، 2016

مفت کھانا کھائیں،انعام بھی پائیں

مفت کھانا کھائیں،انعام بھی پائیں

 


پانچ دن کا کھانا وہ بھی مفت،دعوت اڑانے کیلئے آپ کے پاس صرف 45منٹ، دس ہزار کیلریز والا کھانا کھانے کی صورت میں انعام بھی ملے گا۔


پانچ دن کا لذیذ کھانا اگر مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے ، انگلینڈ کے Darlington ٹاؤن میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کو مفت کھانے کی دعوت دی ہے جسے ہڑپ کرنے کی صورت میں500پاؤنڈ کا انعام بھی دیا جائے گا۔


ریسٹورنمٹ کی تیار کردہ دس ہزار کیلیریز والی 'No Clucking Chance'نامی ڈش میں آٹھ چکن روسٹ، بیف اسٹیک، بسکٹس ، فرنچ فرائزاور دیگر لوازمات شامل ہیں۔ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ پانچ دن کے برابر مفت کھانا کھانے والے کو نہ صرف انعام ملے کا بلکہ ریسٹورنٹ کی وال آف فیم پر جیتنے والے کی تصویر بھی آویزاں کی جائیگی۔

مزید خبریں :