26 جون ، 2016
لندن کے صدیوں پرانے چرچ نے مسلمانوں کو افطار کرانے کی مثال قائم کردی،تقریب میں شرکت کےموقع پر مئیر صادق خان نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔
لندن کے قدیم سینٹ جیمز چرچ میں مساوات اور ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئےافطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں لندن میئرصادق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
صادق خان کا افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چرچ کی جانب سے یہ اہم اقدام ہے۔لندن میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کے لئے ملکرکام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھےمعاشرےکےلیےبین المذاہب ہم آہنگی ضروری ہے،مسلمان کمیونٹی کودوسری کمیونٹیز سے بہتررابطوں کی ضرورت ہے۔
مئیر صادق خان نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔