پاکستان
29 جون ، 2016

ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی 18لاکھ کاپیاں فروخت

ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی 18لاکھ کاپیاں فروخت

چھوٹی بچیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے، ان کی کتاب کی 18لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جن سے انہیں لاکھوں پاؤنڈ کی آمدنی ہو چکی ہے۔


سوانح عمری کی اشاعت کے لیے ملالہ یوسف زئی اور ان کے اہل خانہ نے کتاب کے اشاعتی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی جسے 11لاکھ پاؤنڈ کا قبل از ٹیکس منافع ہوا ہے، تاہم صرف ملالہ کو اپنی آمدنی پر دو لاکھ پاؤنڈ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔


ملالہ کی کتاب آئی ایم ملالہ کی دنیا بھر میں 18لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں، دنیا بھر میں انہیں تقاریر کے لیے بھی بلایا جاتا ہے اور ایک امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہیں ایک تقریر کے ایک لاکھ 14ہزار پاؤنڈ تک کی رقم ادا کی جاتی ہے، تاہم چھوٹی بچیوں کی تعلیم کے لیے قائم ملالہ فنڈ اس کمپنی سے الگ ہے۔

ملالہ کو سوات میں حملے کے دوران سر پر گولی لگی تھی، ان کا علاج پہلے پاکستان اور پھر برطانیہ میں انتہائی قابل ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہوا جس کے نتیجے میں ان کی جان بچ گئی، علاج کے بعد سے وہ برطانوی شہر برمنگھم میں مقیم ہیں اور وہیں کے ایک اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

مزید خبریں :