پاکستان
04 جولائی ، 2016

عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکامات

عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکامات

 


عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔


نوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کی سزا بھگتنے والے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کی گئی ہے۔ 66 فیصد سزا پوری کرنے والے 65 سالہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔


نوٹیفکیشن کے مطابق 2 سال سے کم عمر بچوں کی قیدی ماؤں کی سزا میں ایک سال کی کمی کی گئی ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی اور سنگین جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :