کھیل
04 جولائی ، 2016

شعیب تگڑے ہیں،پٹائی کی دھمکی دی تو ڈرگیا،ہربھجن

شعیب تگڑے ہیں،پٹائی کی دھمکی دی تو ڈرگیا،ہربھجن

 


بھارتی اسپنر ہربجھن سنگھ کہتے ہیں کہ شعیب اختر بہت تگڑے ہیں، تین کے برابر ہیں، پٹائی لگانے کی دھمکی دی تو ڈر گیا۔


میدان میں کھلاڑیوں سے الجھنے والے بھارتی اسپنر ہربجھن سنگھ ایک انٹرویو میں کہتے ہیں کہ ڈریسنگ روم میں شعیب اختر نے انہیں اور یوراج سنگھ کو مارا تھا،اچھے دوست ہیں میدان میں لڑنا نہیں چاہیے تھا۔


میدان میں ہوئے جھگڑے،لیکن میدان کے باہر دوست پکے ہیں،کرکٹ کے میدان کے لڑاکا طیارے ہربجھن سنگھ نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں تلخ جھگڑوں کی ہلکے پھلکے انداز میں کچھ یادیں تازہ کیں ۔


ہربجھن نے کہا کہ شعیب اختر ہمارے ساتھ گھل مل کر رہتے ہیں،اچھی دوستی ہے،لیکن وہ سمجھتے تھے کہ میں ان کی بال پر چھکا نہیں مار سکتا، میں نے مارا تو پھر جھگڑا ہوا۔


صرف یہ ہی نہیں بھجی نے مذاق میں یہ بھی بتایا کہ وہ اور یوراج سنگھ راولپنڈی ایکسپریس سے مار کھا چکے ہیں۔ہربجھن سنگھ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 2003ءکے ورلڈ کپ میں لنچ بریک میں محمد یوسف سے جھگڑا ہوا۔


ساتھ ہی بھارتی اسپنر نے کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور شعیب اختر بڑے کھلاڑی تھے اور ان سے میچ جیتنا بڑی بات تھی۔

مزید خبریں :