کھیل
04 جولائی ، 2016

ہربھجن اور یووراج سے مذاق کیا مارپیٹ نہیں،شعیب اختر

ہربھجن اور یووراج سے مذاق کیا مارپیٹ نہیں،شعیب اختر

 


راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکا کہنا ہے کہ ہربھجن اور یووراج چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، مار پیٹ نہیں کی،مذاق میں زورآزمائی کی تھی، ہربھجن اور یووراج مجھ سے آٹھ دس سال چھوٹے ہیں۔


’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ہربھجن سنگھ کے انٹرویو جس میں ہر بھجن کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے میری اور یووراج سنگھ کی پٹائی لگائی ہے پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہربھجن والا واقعہ اسلام آباد کے ہوٹل میں پیش آیا تھا، اسی ہوٹل میں آفریدی کو بھی جھپی دی تھی، جس سے اس کی پسلی میں تکلیف ہوگئی۔


شعیب اخترنے کہا کہ راولپنڈی اوراسلام آباد میں کئی نئےگراونڈ بنے ہیں، اگر ٹیلنٹ ہے تو وہ ضرور پروموٹ ہو گا،انضمام الحق پاکستان کے نمبر ون پلیئرہیں، انہیں سلیکٹر کے بجائے کوچ بنانا چاہیےتھا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم سب نےٹینس بال سےکرکٹ کھیلی ہے، انگلینڈکے دورےکیلئے بہترین ٹیلنٹ کاانتخاب کیاگیا،عامر انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں،انہیں چاہیےکہ ساری جارحیت بالنگ میں استعمال کریں،فاسٹ بالرفٹ ہونہیں سکتا، صرف وسیم اکرم سب سےزیادہ فٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :