08 جولائی ، 2016
کراچی کے علاقوں بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن سے پولیس نے افغانیوں سمیت 33 غیر ملکی گرفتار کر لئے ہیں۔
ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق بلدیہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔
اُدھر اورنگی ٹاون میں بھی پولیس نے کارروائی کی ہے جس کے دوران افغانیوں سے 33 غیر ملکی دھر لئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔