پاکستان
09 جولائی ، 2016

عالمی میڈیا نے ایدھی کے انتقال کی خبرکو نمایاں جگہ دی

عالمی میڈیا نے ایدھی کے انتقال کی خبرکو نمایاں جگہ دی

 


عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،بین الاقوامی میڈیا نے ایدھی کی شخصیت پرخصوصی ضمیمے شایع کئے اوران کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبرکو عالمی میڈیا نےنمایاں جگہ دی ،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عبدالستارایدھی کو غریب اور ضرورت مند افراد کا ہیرو قرار دیا۔


برطانوی نشریاتی ادارے نے ایدھی کو انسانیت دوست شخصیت قرار دیااور ان کی شخصیت پر خصوصی فیچرز شایع کئے۔


بھارتی اخبارات نے بھِی ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔


ایشیا سمیت مشرق وسطی کے میڈیا نےبھی ایدھی صاحب کےانتقال کی خبر کو بڑی خبر کےطور پر چلایااور انہیں فقیر منش سماجی کارکن اورانسان دوست شخصیت قرار دیا۔

مزید خبریں :