13 جولائی ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور برہان وانی کی شہادت اہم مسئلہ ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لائیں گے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے آج اہم مشاورتی اجلاس جاتی امرا میں طلب کر لیاہے جس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعےکےروزگورنر ہاؤس لاہور میں ہوگا امکان ہےکہ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نےجاتی امرارائےونڈ میں سرگرمیاں تیز کر دی ہیںانہوں نے مختلف امورپرغوروخوض کیلئےآج اہم مشاورتی اجلاس طلب کررکھاہےجس میں وفاقی وزراء اور لیگی رہنما شرکت کریں گے۔