انٹرٹینمنٹ
13 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ کا سابق شوہر بیٹے سمیت منظر عام پر آگیا

قندیل بلوچ کا سابق شوہر بیٹے سمیت منظر عام پر آگیا

کوٹ ادو میں بھی ایک شخص نے قندیل بلوچ کا شوہر ہونے کا دعویٰ کردیا ہے،عاشق حسین کاکہناہے کہ قندیل بلوچ کو کوٹھی ،جائیداد اور پیسا چاہیے تھا جو اس میں دینے کی سکت نہیں تھی اس لیے اپنا بچہ چھوڑ کر چلی گئی ۔


مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر کے رہائشی عاشق حسین کا دعوٰی ہے کہ اس کی شادی 8سال قبل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ سے ہوئی تھی۔


قندیل بلوچ ڈیڑھ سال تک اس کے ساتھ رہی اور اس دوران ان کا بیٹا مشال بھی پیدا ہوا،قندیل بلوچ اس سے کوٹھی اور پیسہ چاہتی تھی جو وُہ اسے نہیں دے سکتا تھا۔


قندیل نے اس کے بچے کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی جسے اس نے عدالتی کارروائی کے بعد واپس لے لیا،2010ء میں اس نے قندیل کو فون پر طلاق دے دی تھی۔


عاشق حسین کا کہنا تھا کہ اب اس کا قندیل سے کوئی تعلق نہیں، قندیل سے علیحدگی کے دوسال بعد دوسری شادی کرلی ہےاور اب محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہے۔

مزید خبریں :