17 جولائی ، 2016
کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب واقع ایک پرانی بوسیدہ عمارت کا کچھ حصہ گرگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 سے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
عمارت گرنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں، ریسیکو ٹیمیں بھی عمارت گرنے کی جگہ پہنچ چکی ہیں جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے، ملبے میں سے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
جس عمارت کا کچھ حصہ گرا ہے اس کی بقیہ عمارت اور منسلک بوسیدہ عمارتیں مکینوں سے خالی کرا لی گئی ہیں۔ واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔