پاکستان
17 جولائی ، 2016

استنبول سے 150 مسافرلےکر پرواز کراچی پہنچ گئی

استنبول سے 150 مسافرلےکر پرواز کراچی  پہنچ گئی

 


ترکی کے شہر استنبول سے 150 مسافروں کو لے کر ترک ایئر لائن کی ایک پرواز کراچی پہنچ گئی ۔مزید 3پروازیں 310 سے زائد مسافروں کو لے کر آج کراچی ،لاہور اور اسلام آباد پہنچیں گی ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی ایئر لائن کی ایک پرواز بھی استنبول جائے گی ۔


استنبول میں مقیم ڈیڑھ سو پاکستانیوں کو لے کر ترک ایئر لائن کی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ دوسری فلائٹ صبح ساڑھے 7 بجے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اترے گی۔


ترک ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 708 ڈیڑھ سو پاکستانیوں کو لے کر رات 3 بجے کراچی پہنچ گئی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ناکام فوجی بغاوت کے باعث استنبول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ استنبول سمیت پورے ترکی میں افراتفری کا عالم تھا۔ ایئرپورٹ کی فضا میں جنگی طیارے پرواز کر رہے تھے۔


اُدھر دفتر خارجہ کے مطابق ترک ایئرلائن کی دوسری پروازٹی کے118استنبول سے کراچی کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔ یہ طیارہ 78 مسافروں کو لے کر صبح ساڑھے 7 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔


وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی ایئر لائن کی ایک پرواز بھی استنبول جائے گی ۔

مزید خبریں :