پاکستان
17 جولائی ، 2016

کراچی: پرانی عمارت کی چھت گرگئی، 2 جاں بحق، 5 زخمی

کراچی: پرانی عمارت کی چھت گرگئی، 2 جاں بحق، 5 زخمی

 


کراچی کے ریڈ زون میں شاہین کمپلیکس کے قریب پرانی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ عمارت کی دوسری منزل کے انہدام سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔


شاہین کمپلیکس کے قریب 2 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کی چھت گرگئی۔ چھت منہدم ہونے کے باعث عمارت میں موجود 3 گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔


ریسکیو اہل کاروں نے ملبے تلے دبے 7 افراد کو نکال لیا تاہم زخمی ہونے والی ایک خاتون اسپتال میں دم توڑگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت پروین مغل کے نام سے ہوئی ہے۔ بعض ازاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔


عمارت کے ملبے کو مشینری کی مدد سے ہٹادیا گیا ہے۔ تاہم عمارت کے مکین اور کے ایم سی کاعملہ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ پرانی عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا تھا یا نہیں۔ نا ہی متعلقہ عملہ اور مکین اس حادثے کے بعد مستقبل میں ممکنہ حادثوں سے بچنے کے لئے کوئی اقدام کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :