18 جولائی ، 2016
نوجوانوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریسلنگ سپر اسٹار جان سینا نے پاکستانی لڑکے سے ملاقات کرکے اس کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔
جان سینا، جس کے رنگ میں آتے ہی مداح خوشی سے اچھل پڑتے ہیں اور اس سے ملنے کو بے تاب رہتے ہیں تو خود جان سینا بھی،مداحوں کو نہ رنگ میں مایوس کرتے ہیں اور حقیقی زندگی میں بھی انہیں سرپرائز دیتے رہتے ہیں۔
اس بار انہوں نے ملاقات کی ایک پاکستانی لڑکے سے۔17 سال کاتنزیل الرحمان پٹھوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔ تنزیل بھی جان سینا کا فین اور ان سے ملنے کا خواہشمند تھا۔اس کی یہ خواہش،میک اے وش پاکستان کی مدد سے پوری ہوئی۔
تنزیل کی ملاقات کولمبیا میں جان سینا سے کرائی گئی۔دیرینہ خواہش پوری ہونے پر تنزیل کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا،سپر اسٹار کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور سندھی ٹوپی اور اجرک تحفے میں دی۔
جان سینا نے بھی نہ صرف تنزیل سے ملاقات کی بلکہ اسے اپنا کیپ اور کلائی بینڈ دیا جو یقیناً تنزیل کو اس خوشگوار ملاقات کی ہمیشہ یاد دلائے گا۔