19 جولائی ، 2016
دبنگ خان ایک تنازع سے باہر نکلتے ہیں تو کوئی دوسرا تنازع ان کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ۔ اس بار وہ ایئرپورٹ حکام سے الجھ پڑے ۔ یہ ماجرا کیا ہے؟؟
بالی ووڈ کے سلطان دبنگ خان یعنی سلمان خان نے ایک بار پھر نئے تنازع کا شکار ہوگئے ۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سلمان خان دلی جانے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے ۔
تاہم پندرہ منٹ تاخیر سے آنے کے سبب ایئرپورٹ حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی جس پر دبنگ خان غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے گرما گرم بحث ہوگئی ۔
تاہم بالاخر فلموں کے سلطان کو ویٹنگ روم میں انتظار کرنا پڑا اور اگلی فلائٹ سے وہ دلی کے لیے روانہ ہوئے ۔