25 جولائی ، 2016
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہو ئے ارکان صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز روک کر بلدیاتی نمائندوں کو دینے کااعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو چیلنج کرتا ہوں ایسا کر کے دکھائیں،خیبر پختون خوا میںکسی ایم پی اے کو ترقیاتی فنڈزنہیں دیئے جائیں گے، عمران خان نے 33 ارب روپے بلدیات کو دینے کا اعلان کیا۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ بلدیات کو اتنے زیادہ فنڈز سابق جنرل پر ویز مشرف کے دور میں بھی نہیں دیئےگئے،ایم پی ایز کا کام قانون سازی ہے،ترقیاتی کام بلدیاتی نمایندےکریں۔فنڈزکی منتقلی میں سیاسی مداخلت بالکل بھی نہیں ہوگی۔