26 جولائی ، 2016
فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے اپنی ماں اور بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
سمندری کے چک 466 گ ب میں ملزم فیاض کی بیوی گھریلو جھگڑے کی وجہ سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جس پر ملزم کا اپنی والدہ رفیقاں بی بی اور بھائی عبدالسلام سے جھگڑا ہوا تھا،جس پرملزم نے مشتعل ہو کر ماں اور بھائی پرفائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے والدہ رفیقاں بی بی اور بھائی عبدالسلام موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نےلاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔