دنیا
04 اگست ، 2016

لندن : چاقو حملے میں خاتون ہلاک، چھ افراد زخمی

لندن : چاقو حملے میں خاتون ہلاک، چھ افراد زخمی

لندن میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ چھ افراد کو زخمی کردیا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔


پولیس حکام کے مطابق کہ سینٹرل لندن کے رسل سکوائر میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے خاتون سمیت چھ افراد کو زخمی کردیا، خاتون موقع پرعلاج کے دوران ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔


حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔۔

مزید خبریں :