پاکستان
07 اگست ، 2016

عوام نے عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ،امیر مقام

عوام نے عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ،امیر مقام

 


مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ چلی نہ بنیں، وزیراعظم باتوں سے نہیں کارکردگی سے بنتے ہیں۔


مسلم لیگ ن نے پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کے انتشار کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔


امیر مقام کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعوے کدھر گئے، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں، میٹرک اور انٹر میں چار چار بار فیل ہونے والا خیبرپختونخوا کا وزیر تعلیم ہے۔

مزید خبریں :