پاکستان
10 اگست ، 2016

کراچی:سپرہائی وے پر نیم کے 540 درخت کاٹ دیئے گئے

کراچی:سپرہائی وے پر نیم کے 540 درخت کاٹ دیئے گئے


 


کراچی میں مویشی منڈی کے سامنے سپرہائی وے پر لگےنیم کے 540درخت کاٹ دیئے گئے۔عدالتی حکم پردرخت کاٹنے والی فرم کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


گزشتہ ہفتے سپر پائی وے پر ٹول پلازہ سے وادی حسین کے درمیان لگے تقریبا ً 540 نیم کے درخت کاٹ دیئےگئےتھےجس کے خلاف محکمہ جنگلات نے ملیر پولیس سے رابطہ کیا ۔ایس ایچ او ملیر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر محکمہ جنگلات نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔


عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر کومعاملے پر رپورٹ کل تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کسی ایماندار پولیس افسر سے کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :