Geo News
Geo News

کھیل
10 اگست ، 2016

شیروں کے ساتھ سیلفی،بھارتی کرکٹر پر جرمانہ

شیروں کے ساتھ سیلفی،بھارتی کرکٹر پر جرمانہ

 


بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جدیجا کوشیروں کے ساتھ سیلفی بنانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔


جدیجا اور ان کی بیوی نے چار شیروں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، یہ تصاویر جون میں گجرات کے نیشنل پارک میں کھینچی گئی تھیں۔


محکمۂ جنگلات نے شیروں کے ساتھ سیلفی بنانے پر جدیجا پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید خبریں :