کاروبار
11 اگست ، 2016

جولائی میں ترسیلات زر میں 36 فیصد کی نمایاں کمی

جولائی میں ترسیلات زر میں 36 فیصد کی نمایاں کمی

ایک مہینے میں ترسیلات زر میں 36 فیصد کی نمایاں کمی ، جولائی 2016 میں ترسیلات زر گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 34 کروڑ ڈالر کم رہی ۔


معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک اور برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کے اثرات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2016 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مالیت18.1328ملین ڈالر رہی جو کہ جون 2016 کے مقابلے میں 36فیصد اور جولائی 2015 کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔


مرکزی بینک کے اعدوشمار کے مطابق سعودی عرب ،امریکہ ،برطانیہ ، بحرین اور کویت سے ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :