دنیا
15 اگست ، 2016

بلوچستان پربھارت کادعویٰ ہی نہیں تو اسکی بات فضول ہے، سلمان خورشید

بلوچستان پربھارت کادعویٰ ہی نہیں تو اسکی بات فضول ہے، سلمان خورشید

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کانگریس رہنما نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے، سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان پربھارت کاکوئی دعویٰ ہی نہیں تو اس کی بات فضول ہے، بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مودی کو بلوچستان کا حوالہ نہیں دینا چاہیے تھا۔


سابق بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے مودی سے سوال کیا کہ کیا بھارت یورپ اور افریقی ممالک کے اندرونی معاملات پر بات کرتا ہے؟ مودی کو بھارتی یوم آزادی کے خطاب میں بلوچستان کا حوالہ نہیں دینا چاہئے تھا، بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم آزاد کشمیر پر تو بات کر سکتے ہیں لیکن بلوچستان پر نہیں۔


کانگریس لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید شاہ نے ایک بھارتی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا بلوچستان کے حوالے سے بیان پاکستان کو بھارت کے اندرونی معاملات پر بات کرنے کا جواز فراہم کرے گا، جب معاملہ ایک خود مختار ریاست کا ہو تو ہمیں محتاط رہنا چاہئے۔


سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ بلوچستان آزاد کشمیر سے مختلف ہے، ہمیں آزاد کشمیر کے بارے میں بات کرے کا حق ہے، لیکن بلوچستان کے بارے میں نہیں، کیا ہم امریکا کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک میں ہونے والے مظالم پر کوئی بات کرے یا کیا ہم افریقہ اور یورپ میں ہونے والے مظالم پر بات کرتے ہیں۔

مزید خبریں :