پاکستان
15 اگست ، 2016

دین اسلام میں کسی اضافے کی ضرورت نہیں، مولانا عبدالرزاق

دین اسلام میں کسی اضافے کی ضرورت نہیں، مولانا عبدالرزاق

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرمولانا عبدالرزاق اسکندر نے کہا ہے کہ دین اسلام کے کامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب اس میں کسی اضافے، کسی ترمیم، کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں اور اب کسی نئے نبی کی بھی ضرورت نہیں۔


عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبدالرزاق اسکندر نےیہ بات سینٹرل مسجد برمنگھم میں31 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی پہلی نشست کے صدارتی خطاب میں کہی۔


انہوں نےکہاکہ منکرین ختم نبوت نے اپنے پیشوا کو نبی مان کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا رشتہ ختم کرلیا، وہ اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باغی ہیں۔


مولانا صاحبزادہ عزیز احمد نے کہا کہ دین اسلام کامل و مکمل دین ہے، اس میں کسی اضافے ،ترمیم یا تبدیلی کی گنجائش نہیں۔


مولانا مفتی خالد محمود کا کہنا تھا کہ نجات کا دارومدار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور دین اسلام کو تسلیم کرنا ہے۔ کانفرنس سے حافظ محمد نگین،مولانا مفتی محمود الحسن، مفتی محمد اسلم اورمولانا خلیل الرحمان نےبھی خطاب کیا۔


 

مزید خبریں :