پاکستان
17 اگست ، 2016

رحیم یار خان میں سائبیریا سے مہمان پرندوں کی آمد شروع

رحیم یار خان میں سائبیریا سے مہمان پرندوں کی آمد شروع

رحیم یارخان میں سائبیریاسے مہمان پرندوں کی آمد شروع ہوگئی اور اوردوسری جانب مہمان پرندوں کے شکار کےلئے شکاریوں نے جال پھیلادیئےہیں ۔


سائیبریا سےسیکڑوں مہمان پرندے رحیم یار خان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ان پرندوں نے کہیں کھجورکےدرختوں پر ڈیرے ڈالےہیں ، تو کہیں یہ پرندے کھلی فضا میں اڑ رہے ہیں ۔


یہ پرندے ججا کھئی،بستی الاہو بستی جھلن میں موجود ہیں ،لیکن کھلی فضاؤں میں اڑنےوالے پرندوں کےلئے شکاریوں نے جال ڈال لئے ہیں ، اس صورتحال میں محکمہ وائلڈ لائف کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔


 

مزید خبریں :