انٹرٹینمنٹ
19 اگست ، 2016

مومل شیخ کی فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘آج ریلیز ہوگی

مومل شیخ کی فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘آج ریلیز ہوگی

مومل شیخ کی رومانس اورمزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم ’ہپی بھاگ جائے گی‘ آج ریلیز ہوگی۔

اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کردئیے ہیں۔مومل شیخ کی پہلی رومانس اور مزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘آج سے سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول،جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :