انٹرٹینمنٹ
15 جون ، 2012

کون بنے گا کروڑ پتی: امیتابھ بچن کا3 سیزنزکی میزبانی کیلئے ڈیڑھ ارب کا معاہدہ

کون بنے گا کروڑ پتی: امیتابھ بچن کا3 سیزنزکی میزبانی کیلئے ڈیڑھ ارب کا معاہدہ

ممبئی …بالی ووڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ایک بار پھر میدان مارتے ہوئے مشہور ٹی وی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی اگلے تین سیزنز کی میزبانی کی حامی بھر لی ہے جس کے بدلے میں انہوں نے 140کروڑ روپے کا معاہدہ کر لیاہے۔ بھارتی ٹیلیوژن کی تاریخ میں اب تک کسی بھی گیم شو کی میزبانی کیلئے اتنی بڑی رقم کا معاہدہ نہیں کیا گیا۔گیم شو کے پروڈیوسروں کا کہنا ہے کہ امیتابھ جیسے لیجنڈاداکار کو اگلے تین ایڈیشنزمیں میزبانی کے لئے رضامند کرنے کے بدلے یہ کوئی بڑا معاہدہ نہیں ہے ۔69 سالہ امیتابھ وہ پہلے بالی ووڈ اداکار تھے جنہوں نے فلم نگری کے ساتھ ساتھ چھوٹی اسکرین پر بھی گیم شو میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل کون بنے گا کروڑ پتی کے پہلے ،دوسرے ،چوتھے ، پانچویں اور چھٹے سیزن کی میزبا نی کے فرائض سر انجام چکے ہیں جبکہ با لی ووڈکنگ خان، شا ہ رخ کے حصے میں تیسرے سیزن کی میزبا نی آئی تھی۔

مزید خبریں :