دلچسپ و عجیب
25 اگست ، 2016

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی

 

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صارف کےفون نمبرزاب پیرنٹ کمپنی فیس بک سے شیئر کیے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پرائیویسی تبدیلی کے تحت ایڈورٹائزمنٹ اور دوستی کی سفارشات شیئرہوں گی، 2014ءمیں فیس بک نے واٹس ایپ کوخرید لیاتھا،واٹس ایپ کےبانی نے صارف ڈیٹاکی حفاظت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واٹس ایپ کے اعلامیے کے مطابق پرائیوٹ کمیونیکیشن کی اہمیت پر یقین برقرار ہے، صارفین ’فیس بک کے لیے اکاؤنٹ معلومات شیئر نہ کریں‘ کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :