پاکستان
28 اگست ، 2016

اغواء برائے تاوان کا الزام ،ایس ایچ او ٹیپو سلطان گرفتار

اغواء برائے تاوان کا الزام ،ایس ایچ او ٹیپو سلطان گرفتار

 

کراچی پولیس کا ایک اور تھانے دار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا ،کرائم سیل نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے ایس ایچ او سلیم راجپوت نے سعید آباد کے علاقے سے دو تاجروں کو اغوا ءکیا اور 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیاتھا ۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے سلیم راجپوت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اس سے پہلے ایس ایچ او مبینہ ٹائون کو بھی اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

 

مزید خبریں :