01 ستمبر ، 2016
ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نےجعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے چیئرمین اور سی ای او شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر تے ہوے ملزمان کی رہائی کا حکم دےدیا ہے ۔
گزشتہ روزعدالت نے ایگزیکٹ کی سی ای او اور چیئرمین شعیب شیخ اور منیجر آپریشنز وقاص عتیق کی درخواست ضمانتوں پر29اگست کو فیصلہ محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا ۔
شعیب شیخ سمیت ایگزیکٹ کے دیگر ملزمان کوایف آئی اے نے گزشتہ سال مئی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔دونوں ملزمان سوا سال سے کراچی جیل میں قید ہیں، جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی ملزم شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا ہے۔