انٹرٹینمنٹ
16 جون ، 2012

مہدی حسن بڑے گلوکار تھے، انکی غزلیں سن کر بڑی ہوئی ہوں، الکا یاگنک

مہدی حسن بڑے گلوکار تھے، انکی غزلیں سن کر بڑی ہوئی ہوں، الکا یاگنک

کراچی … بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کا کہنا ہے کہ مہدی حسن بڑے گلوکار تھے، ان کی غزلیں سن کر بڑی ہوئی ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے کہا ہے کہ میں بہت چھوٹی فنکارہ ہوں، مہدی حسن کے بارے میں کیا تبصرہ کروں، مہدی حسن بہت بڑے گلوکار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہدی حسن کی غزلیں سن کر بڑی ہوئی ہوں، ”دونوں جہاں تیری محبت میں“ میری سب سے پسندیدہ غزل تھی۔

مزید خبریں :