08 ستمبر ، 2016
روس کا نوجوان سائیکلسٹ اپنی سائیکل پر ایک طویل سفر کے ذریعے حج کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز مقدسہ پہنچ گیا ہے۔
24 سالہ روسی نوجوان سائیکلسٹ بولاٹ نے اس سفر میں تقریباً 6600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
مدینہ منورہ کے مقام میقات ذوالحلیفہ پر حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں سعودی اسکاؤٹس کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں قابل تحسین قرار دیا۔
روسی نوجوان بولاٹ نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے واسطے رضاکار اسکاؤٹس کی انتھک کاوشوں کو گراں قدر قرار دیا۔
اس نے ذوالحلیفہ کے میقات پر ٹھہرنے کے دوران ان اسکاؤٹس میں اخلاقی اقدار اور مہمان نوازی کے انداز کو بہت زیادہ مسرت آمیز قرار دیا۔