08 ستمبر ، 2016
برطانوی ماہرین نے دہی کو دھوپ کی تمازت سے جلد کو ہونیوالے نقصان سے بچائو میںمعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
برطانوی یو سی ایل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق دہی میں انسانی جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند بیکٹریا پائے جاتے ہیں۔اور اس سے قبل جو تصور تھا کہ یہ صر ف پیٹ کے لیے فائدہ مندہے وہ بھی غلط ثابت ہوا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دہی میں ایسے انزائم پائے جاتے ہیں جو جلد کو دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں اور سن برن نہیں ہونے دیتے تاہم ماہرین کے مطابق گرمیوں میں دہی کا جلد پر لیپ کر کے اس کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔