انٹرٹینمنٹ
09 ستمبر ، 2016

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی بولی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی بولی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بعد ان کے بھائی دانیال ظفر بھی بولی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں اور جلد ہی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں جلوہ گرہوں گے۔

پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی گلوکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں لیکن اب جلد ہی اپنے بھائی کی طرح بولی ووڈ میں انٹری دینے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے دانیال ظفر کو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے بعدوہ جلد ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم میں ان کے علاوہ 5 نئے چہرے متعارف کرائیں جائیں گے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کی کہانی بھی میوزک بینڈ کے گرد گھومتی ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض حبیب فیصل سرانجام دیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :