09 ستمبر ، 2016
وفاقی کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول اور معاوضے کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کہتے ہیں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے بڑے ہائیڈل پراجیکٹ بنا رہے ہیں، سیلاب کے خطرات سے بھی نمٹا جاسکے گا۔
اسلام آباد میںوزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے، دیامر بھاشا ڈیم کےمتاثرہ افراد کومعاوضے کی ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے۔
بجلی کے قلیل وقتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے شروع کیے جاچکے ہیں،داسو ڈیم کےلیے ورلڈبینک کی مدد سے رقم کا انتظام کیاجارہا ہے۔موجودہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔