انٹرٹینمنٹ
18 ستمبر ، 2016

بھارتی فلم’’ایم ایس دھونی‘‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

بھارتی فلم’’ایم ایس دھونی‘‘ کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

 

بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار نیرج پانڈے نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

نیر ج پانڈے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مرکز ی کردارسشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارجان ابراہم ، رام چرن،انوپم کھیر،گوتم گلاٹی اور کیارہ اڈوانی شامل ہیں۔

اس بائیوپک فلم کی کہانی مہندرا سنگھ دھونی کے ایک ٹکٹ کلیکٹر ہونے سے لے کر بھارت کے سب سے کامیاب کرکٹ کیپٹن بن جانے تک کے سفر کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال30ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :