انٹرٹینمنٹ
19 ستمبر ، 2016

دیپیکا بولی ووڈ کی ڈریم گرل ہے، ہیما مالنی

دیپیکا بولی ووڈ کی ڈریم گرل ہے، ہیما مالنی

 

بولیو وڈ کی سینئر دیواز کو متعدد خطابات سے نوازا گیا، ہیما مالنی  ایک طویل عرصہ بولی وڈ کی ڈریم گرل  رہیں حتیٰ کہ آج بھی لوگ انہیں ڈریم گرل کے نام سے یاد کرتے ہیں، مگر اب انہوں نے اپنا یہ تاج دیپیکا پاڈوکون کے سپرد کردیا ہے، حال ہی میں ہیما مالنی نے  دیپیکا پاڈوکون کے غیرمعمولی کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کی موجودہ ڈریم گرل قرار دے دیا۔

جس پر دیپیکا پاڈوکون نے ہیما مالنی کے اس بیان سے متاثر ہوتے ہوئے ٹوئٹر  پر سینئر اداکارہ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پوسٹ پر لکھا کہ  آئی لو ٹو ہیما جی، بہرحال اس میں کوئی شک نہیں کہ دیپیکا پاڈوکون اس وقت بولی وڈ کی ملکہ ہیں اور جس طرح کی فلمیں وہ ابھی کررہی ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ  یہ تاج ان کے سر پر ایک طویل عرصہ تک سجا رہے گا۔

دیپیکا پاڈوکون آئندہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ نظر آئینگی۔

 

مزید خبریں :