19 ستمبر ، 2016
احمد ریحان...دہشت گردی کےخطرات کے پیش نظرسندھ اور بلوچستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے دہشت گردی کی اطلاعات ہیں، ’را‘ کے دہشت گرد دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں، خدشات کے پیش نظر رینجرزاورپولیس کی چیک پوسٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’را‘ دہشت گردی کے لیے کالعدم بی ایل اے کو استعمال کرسکتی ہے، اس لیے بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں اور مسافروں کی سخت تلاشی لی جائے گی۔