دنیا
20 ستمبر ، 2016

اسرائیل فلسطین پرقبضہ ہمیشہ برقرار نہیں رکھ سکتا، اوباما

امریکی صدر بارک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں یہ اعتراف کیاہے کہ اسرائیل فلسطین کی زمین پر قبضہ اور اپنی آبادیاں ہمیشہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

امریکی صدر اوباما کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بطور صدر اپنے آخری خطاب میں کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنے میں ہی فلسطین اور اسرائیل کا مفاد ہے،تنازعات کو جنگ سے نہیں سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں سنجیدگی برقرار رکھنی ہوگی، ایک دوسرے کو تسلیم کرنے میں ہی فلسطین اور اسرائیل کا مفاد ہے، تنازعات کو جنگ سے نہیں سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہیے۔

اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کو بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں سنجیدگی برقرار رکھنی ہوگی، بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کی مزید مدد کرنی ہوگی، دنیا کے سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کی مدد کرنے سے بلآخر دنیا زیادہ محفوظ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیامیں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،یہ ہم پر ہے کہ ہم ان مشکلات کا حل کیسے نکالتے ہیں،انسانیت کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیں ہرلحاظ سے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے،دنیامیں جمہوری اقوام میں پچھلے25سال میں اضافہ ہواہے۔

امریکی صدر اوبامانے یہ بھی کہا کہ دنیاکی معیشت اربوں لوگوں کی مدد کر رہی ہے،چین اور بھارت میں قابل ذکر معاشی ترقی ہوئی ہے۔

بارک اوباما کہتے ہیں کہ دنیا کی ترقی کو کسی صورت رکنانہیں چاہیے،دہشت گرد سوشل میڈیا کو معصوم مہاجرین کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

مزید خبریں :