پاکستان
26 ستمبر ، 2016

پاک فضائیہ کا ڈرون میاں والی کے قریب گر کر تباہ

 

پاک فضائیہ کا ایک ڈرون میاں والی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، ترجمان پی اے ایف کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میاں والی کے قریب گرنے والا پی اے ایف کا ڈرون معمول کی پرواز پر تھا، حادثے سے کسی قسم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی تحقیقات کیلئے بور ڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :