پاکستان
29 ستمبر ، 2016

لاہور: انتظامیہ کیجانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت

لاہور: انتظامیہ کیجانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت

 

ذیشان بخش ... لاہورضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو پلاٹ اڈہ رائیونڈ میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی ہے، انتظامیہ کے مطابق جلسےکے اندر سیکورٹی کے ذمہ دار پی ٹی آئی کے رضا کارہونگے، کسی کو جلسے میں لاٹھی لانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ضلعی انتظامیہ کے 39 نکات پر مشتمل اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ اڈہ پلاٹ پر اسٹیج کی بلندی 20 فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ، اسٹیج کے اطراف آہنی چار دیواری بنائی جائے گی ۔

مرکزی اسٹیج پر صرف مرکزی قائدین جاسکیں ، جن کے نام 24 گھنٹے قبل پولیس کو بتانا ہونگے،پنڈال کی سیکورٹی پی ٹی آئی کے رضا کار سنبھالیں گے ،چھوٹے بچوں کو جلسے میں نہیں لایا جائےگا ، شرکا سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے سامنے نعرے بازی نہیں کریں گے ۔

آئینی اداروں ، مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف تقریر نہیں کی جا سکے گی ،،کسی بھی جماعت کا پرچم نذر آتش کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مزید خبریں :