انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2012

شاہد کپور اور پرینکا ’تیری میری کہانی‘ کی پروموشن میں مصروف

شاہد کپور اور پرینکا ’تیری میری کہانی‘ کی پروموشن میں مصروف

ممبئی… شاہد کپور اور پریانکا چوپڑہ فلم ’تیری میری کہانی ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں بنگلور پہنچ گئے ہیں۔ ’تیری میری کہانی‘ تین مختلف تہذیبوں کیکہانی ہے۔ فلم میں شاہد اور پریانکا نے تین مختلف کردار اداکیے ہیں، اور تین الگ الگ ادوار میں وہ اپنی مختلف کہانی سناتے نظر آئیں گے۔ شاہد اور پریانکا آجکل بنگلور میں اپنی کہانی کا پرچار کررہے ہیں۔ تیری میری کہانی 22جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔ شاہد اور پریانکا کو امید ہے کہ ا ن کی کہانی دیکھنے والوں کے دل کو بھائے گی۔

مزید خبریں :