05 اکتوبر ، 2016
پاکستان سمیت بھارت میں کامیابیوں کی بلندی کو چھونے والے معروف اداکار فواد خان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس پر وہ بے انتہا خوش نظر آرہے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فواد کی اہلیہ صدف خان اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔اس موقع پر صدف اور فواد کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر خوشی اور بھرپور جذبات کا اظہاربھی کیا گیا ہے جبکہ اہلیہ نے بیٹی کی پیدائش کو اللہ تعالیٰ کا تحفہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدف خان اور فواد خان کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آیان خان ہے۔