10 اکتوبر ، 2016
عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں شامل مشین گنیں معائنے کےلیے سندھ پولیس کے فارنزک ڈویژن بھیج دی گئیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کب اور کہاں بنا اس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ تصدیق کےلیےاسلحے کے سیریل نمبرز کو اسلحہ بنانے والی فیکٹری بھیجا گیا ہے۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسلحے کی تصدیق کیلئےمختلف محکموں کو خطوط لکھے ہیں ۔ معلوم ہو سکےگا کہ یہ اسلحہ کسی محکمے کو بیچا گیایانہیں۔
حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایل ایم جیز اور بھاری ہتھیار بھجوائے جائیں گے۔